رام آنند ساگر کی رامائین کو تین دہائیوں بعد دوبارہ نشر کیے جانے پر اب وہ دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تفریحی پروگرام بن گئی ہے۔
سیتا کا کردار ادا کرنے والی اداکار دیپیکا چیخالیہ نے کہا کہ انہیں دوبارہ وہیں پیار ملنے سے وہ بہت خوش ہیں۔اس سیرئیل نے 30 سال قبل جو جادو بکھیرا تھا وہ ابھی بھی برقرار ہے۔
جمعرات کے روز دور درشن نے اپنے آفیشیل اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ رامائن کو دوبارہ نشر کرنے پر اس نے عالمی سطح پر ویورشپ کی ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔یہ شو 16 اپریل کو 7.7 کروڑ ناظرین کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا تفریحی پروگرام بن گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کو گیم آف تھرونس کے مقابلے سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔
دیپیکا نے بتایا کہ مجھے واقعی بہت خوشی ہوئی ہے کہ اس نے گیم آف تھرونس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ یہ ایک ایسا شو ہے جسے سب نے دیکھا ہے اور جب میں نے دیکھا کہ رامائن نے گیم آف تھرونز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے تو میں واقعی بہت خوش تھا۔ یہ بڑی خوشخبری ہے ۔
دیپیکا سے جب پوچھ گیا کہ اس کامیابی کی پیچھے کی کیا وجہ ہے تو انہوں نے کہا کہ میں نے تجزیہ نہیں کیا ہے۔ میں بیٹھ کر تجزیہ کرنے والے شخص کی طرح نہیں ہوں۔ میں فوری طور پر جس چیز کے بارے میں سوچتی ہوں وہ ہے اس کی کہانی اور پس منظر ۔ اس سیرئیل کا ہمیشہ سے ایک میراث اور دور رہا ہے۔ جب لوگوں نے اسے دیکھنا شروع کیا تو مجھے پیغامات ملنے لگے کہ اب ہم بھی اس میراث اور جادو کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا مجھے لگتا ہے کہ 30 سال پہلے لوگوں کے منہ سے جو لفظ پسند آیا تھا وہ میرے لیے زیادہ اہمیت رکھتا تھا اور ایک بار جب لوگوں نے دیکھنا شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ جادو پر ایک طرح کا یقین رکھنے لگے ۔ مجھے لگتا ہے کہ اسی طرح کامیابی کا چکر گھومتا ہے۔ اس سیرئیل نے پہلے ہی بہت شوہرت حاصل کرلی تھی اور میں سمجھتی ہوں کہ دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہونے سے اس نے اصل کامیابی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک بار پھر سے رامائن کا حصہ بننا چاہیے گی تو انہوں نے کہا کہ ہاں اگر مجھے سیتا کا کردار ادا کرنے ملا تو میں ضرور کروں گی۔