بالی ووڈ کی اداکارہ-گلوکارہ ٹیا باجپئی گذشتہ ایک برس سے اپنے بین الاقوامی البم 'اپ گریڈ' پر کام کر رہی ہیں۔ اب وہ اس کے پہلے سنگل سانگ بون ایپیٹٹ کو ایک تھری ڈی انیمٹیڈ میوزک ویڈیو کے ساتھ لانچ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ویڈیو میں ٹیا کا تھری ڈی انیمٹیڈ ورژن دیکھنے کو ملے گا اور جاری لاک ڈاؤن سے متاثر ہے۔
اس بارے میں ٹیا کا کہنا ہے کہ ‘خود کو نئے سرے سے پانے کے دوران گذشتہ ایک برس میں، میں نے جس سفر کو طئے کیا ہے اس میں اس البم میں کام کرتے ہوئے میں نے خود کو پایا ہے، جو میرے دل کا ایک ٹکڑا ہے’۔
وہ مزید کہتی ہیں کہ ‘اس پورے سفر کا آغاز 'سا، رے، گا، ما، پا' کے سطح سے شروع کیے گئے اس پورے سفر میں، میں نے اپنے عزم کو مستحکم رکھا’۔
اس البم کے گانے کو ٹیا نے خود کی ذاتی زندگی سے متاثر ہوکر لکھا ہے۔ ایرین رومل نے اسے موسیقی دی ہے۔
یہ البم 23 مئی کو جاری کیا جائے گا۔