ETV Bharat / sitara

متعدد شخصیات نے ایکتا کپور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی - کرن جوہر

'ٹی وی کوئین' کے نام سے مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور آج 7 جون کو اپنی 45 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ انہوں نے مشہور ٹی وی سیریل، فلمیں ویب سیریز بنائیں۔ ان کی سالگرہ کے اس خصوصی موقع پر کرن جوہر، اسمرتی ایرانی، حنا خان، دیویانکا ترپاٹھی، مونی رائے، پارتھ سمتھان سمیت متعدد مشہور شخصیات نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

Several celebs congratulated Ekta Kapoor on her birthday
متعدد شخصیات نے ایکتا کپور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 6:02 PM IST

بالی ووڈ اور بھارتی ٹی وی دنیا کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور کی آج سالگرہ ہے۔ وہ 7 جون 1975 کو پیدا ہوئی تھیں۔ آج وہ اپنی 45 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اس موقع پر ہر ایک انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہا ہے۔ ٹی وی اسٹاروں کے ساتھ ایکتا کا بالی ووڈ سے بھی اچھا تعلق ہے۔ ٹی وی سے لے کر بالی ووڈ کے ستاروں نے ایکتا کپور کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

ان میں کرن جوہر، اسمرتی ایرانی، مونی رائے، پارتھ سمتھان اور دیویانکا ترپاٹھی سمیت بہت سے ستاروں کے نام شامل ہیں۔

بالاجی ٹیلی فلمز نے ایکتا کپور کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس میں ٹی وی دنیا کے تقریبا تمام اداکاروں نے انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسمرتی ایرانی نے اپنے شو 'کیوں کی ساس بھی کبھی بہو تھی' کے تمام اداکاروں کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی ہے۔ جس میں سب اپنی طرف سے ایکتا کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ذریعے شائقین کو شو کے سارے ستاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا بھی موقع ملا۔

ویڈیو کا اشتراک کرتے ہوئے اسمرتی نے لکھا 'دیکھو 20 سال بعد سبھی ایکتا کپور کی سالگرہ کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں'۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایکتا بھی جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے تبصرہ کیا 'یہ سب دیکھ کر مجھے رونا آرہا ہے ... سب کا شکریہ ... خصوصی تمھارا اسمرتی'۔

منیش ملہوترا نے ایکتا کپور کے ساتھ بہت سی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ایکتا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے بھی لکھا 'آپ میرے لئے بہت خاص ہیں۔ میں آپ اور شوبھا آنٹی کے ساتھ عشائیہ کا منتظر ہوں'۔

مونی رائے نے ایکتا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔ ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی نے بھی ایکتا کپور کو مبارکباد پیش کی ہے۔

'کسوٹی زندگی کی 2' میں انوراگ کا کردار ادا کرنے والے اداکار پارتھ سمتھان نے ایکتا کو مبارکباد دی ہے۔ انیتا حسنندانی نے ایکتا کپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

ناگن 4 میں نظر آنے والی رشمی دیسائی نے ایکتا کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ٹی وی اداکارہ شردھا آریا نے ایکتا کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

آپ کو بتادیں کہ ایکتا کپور ٹی وی کی سب سے کامیاب پروڈیوسر ہیں۔ ان کے مشہور سیریلز میں سے کچھ 'کیوں کی ساس بھی کبھی بہو تھی'، 'یہ ہے محبتیں'، 'ناگن' شامل ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے شو اور بالی ووڈ فلمیں بھی تیار کیے ہیں۔

فلموں کے بارے میں بات کریں تو ایکتا کپور نے کئی مختلف فلمیں تیار کیں جن میں آیوشمان کھرانا کی 'ڈریم گرل'، راجکمار راؤ کی 'لو سیکس اور دھوکا' ، کنگنا رناوت کی 'ججمینٹل ہے کیا'، 'راگنی ایم ایم ایس' وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.