اس سیریز کے سب سے مشہور کرداروں میں سے ایک عمران انصاری ہے جس کا کردار دہلی کے رہائشی اشواک سنگھ نے ادا کیا ہے۔ اشواک تھیٹر فنکار ہیں اور انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں اپنی شوٹنگ کے تجربے کو شیئر کیا ہے۔
اشواک سنگھ نے بتایا کہ اسکرپٹ کمال کی تھی۔ میں عام طور پر بہت سے اسکرپٹس کو ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں اور پڑھتا ہوں۔
تواس میں بہت ٹھوس پیغام تھا۔ لیکن جب تک فلم ریلیزنہیں ہو جاتی، تب تک آپ کو پتہ ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے۔
پوری ٹیم پوری ٹیم پر فیکٹ تھی۔ یہ ایک اچھے ڈرامے کی طرح ہے، جس میں طنز، حاضر جوابی، اصلی کرداروں اور حقیقی لمحوں کی جہت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں آپ کو یہاں تک کہ ایک چھوٹے سے کردار کے لئے بھی آڈیشن دینی پڑتی ہے، چاہے وہ 5 منٹ کا ہی کیوں نہ ہو۔ انصاری کے کردار کے لئے بہت سارے آڈیشن ہوئے۔ اگر آپ ممبئی میں ہیں، تو آپ کاسٹنگ ڈائریکٹرز کی فہرست میں جگہ بنا سکتے ہیں اور اگر کسی کے پاس کام کا تجربہ ہے تو اسے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ میرا آڈیشن کافی لمبا تھا، جس کے بعد انہوں نے مجھے کال کیا۔
مسٹر اشواک نے کہا کہ 'میں نے بیرونی جمنا پارک اور آؤٹ ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشنوں میں بھی وقت گزارا ہے۔ میں صبح 8 بجے نکل جاتا تھا، اور رات 8 بجے واپس آتا تھا۔ پولیس والوں سے میری بہت گفتگو ہوئی، ہم نے تفتیش کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ میں نے پہلے مرحلے میں بھی اس قسم کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی کردار کرتے ہیں تو ، آپ کو اس کے طے تک جانا پڑے گا۔ ساتھ ہی معاشرے میں ذات پات، طبقاتی، جنسیت اور صنف وغیرہ جیسے بہت سے معاملات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویب سیریز پاتال لوک میں بہت سارے انسانی جذبات ہیں جن کو نمایاں کیا گیا ہے۔