ETV Bharat / sitara

'دیا اور باتی ہم' کی اداکارہ سے بدسلوکی - ملزمین سے پوچھ گچھ

دہلی میں معروف ٹی وی اداکارہ کے ساتھ بدمعاشوں نے بدسلوکی کی ہے، ساتھ ہی ان کی کار کا چھ کلومیٹر تک پیچھا کیا۔ اداکارہ کی شکایت کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

actress
اداکارہ
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 9:05 AM IST

دارالحکومت دہلی میں شوہر کے ساتھ گھر لوٹ رہی ٹی وی اداکارہ کا بدمعاشوں نے چھ کلو میٹر تک پیچھا کیا۔ یہی نہیں بے خوف ہو کر اداکارہ کے گھر میں گھس گئے اور کافی دیر تک اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کرتے رہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے چاروں بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ واردات پرشانت وہار تھانہ علاقہ کی ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

actress
اداکارہ

مشہور ٹی وی سیریئل 'دیا اور باتی ہم' میں کام کر رہی اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ روہنی میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کئی ٹی وی سیریئل و فلموں میں کام کیا ہے۔ اتوار کی رات کو وہ اپنے رشتہ دار کے گھر سے واپس آ رہی تھیں۔ رات تقریبا ڈیڑھ بجے جیسے ہی وہ پیتم پورہ واقع مہاراجا اگرسین انٹرنیشنل اسکول پہنچیں تو کار سوار بدمعاشوں نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ کے دوران اداکارہ منی بھٹاچاریہ زخمی

اداکارہ کے اہل خانہ نے اس بات کی جانکاری پرشانٹ وہار تھانہ پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ پولیس کو ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ ان لوگوں نے اداکارہ کا پیچھا کیوں کیا؟

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.