ETV Bharat / sitara

کے بی سی کا 11واں سوال مہابھارت کے شو پر مبنی - کے بی سی رجسٹریشن سوال

سونی ٹی وی میں نشر ہونے والا شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) ریجسٹریشن کا 11واں سوال مقبول ترین شو 'مہا بھارت' سے جڑا ہوا ہے۔امیتابھ بچن نے نئے ویڈیو میں ناظرین سے پوچھا ہے کہ اداکار مکیش کھنہ نے 'مہابھارت' میں کون سا کردار ادا کیا تھا۔

کے بی سی کا 11واں سوال مہابھارت کے شو پر مبنی

author img

By

Published : May 21, 2020, 12:05 AM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال مقبول ترین گیم شو کے بی سی کے نئے سیزن کا رجسٹریشن آن لائن کے ذریعہ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز سے کے بی سی کے سوالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ٹی وی چینل نے ٹوئیٹ ہینڈل پر کے بی سی رجسٹریشن کا 11واں سوال شیئر کیا ہے جس کا جواب بی آر چوپڑا کی 'مہا بھارت' میں چھپا ہوا ہے۔

شو کے میزبان امیتابھ بچن کے ساتھ ویڈیو کی شروعات ہوتی ہے، جس میں وہ پہلے سپنے کو دیکھنے اور اس کے پورے ہونے کی اہمیت پر بات کرتے ہیں۔

پھر سوال پوچھتے ہیں کہ مکھیش کھنہ نے بی آر چوپڑا کے ٹی وی شو 'مہابھارت' میں کون سا کردار ادا کیا تھا؟

جواب کے لیے چار آپشن بھی دیے گئے ہیں۔اے :ارجن، بی: بھگوان کرشن، سی: بھیشم، ڈی:بھیم

اگر آپ نے لاک ڈاؤن کے دوران دوردرشن پر دوبارہ نشر کیے جانے پر مہا بھارت دیکھا ہوگا تو یہ سوال آپ کے لیے بہت آسان ہے۔

ناظرین کو اس سوال کا صحیح جواب بھیجنے کے لیے آج یعنی 20 مئی رات 9 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔سوال کا جواب ناظرین ایپ یا میسج کے ذریعہ دے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.