اب مزید شوز جو کہ کافی مقبولیت کا حامل رہا ہے، چانکیہ اور شکتی مان جیسے سیریلز کی نشریات کا منصوبہ بنایا ہے اور دوبارہ ان کی نشریات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
47 اقساط پر مشتمل معروف ٹی وی شو چانکیہ ناظرین کے لیے روزانہ دوپہر کے وقت نشر کیا جائے گا اور ناظرین براہ راست ڈی ڈی نیشنل پر اس کی نشریات کا لطف اٹھا سکتے ہیں آپ کو بتا دیں کہ چانکیہ کے ہدایت کار چندر پرکاش دویدی ہیں۔
اس کے علاوہ اُپ نیشد گنگا نامی سیریل کے بھی دوبارہ نشر کیے جانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، چنمایا مشن ٹرسٹ کے ذریعہ تیار کردہ اور ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کی ہدایت کاری میں بنی یہ سیریل 52 اقساط پر مشتمل ہے اور اس کی نشریات اپریل کے اول ہفتے سے شروع ہوگی۔
اداکار مکیش کھنہ کی اداکاری والی معروف سیریل شکتی مان کے بھی دوبارہ نشر کیے جانے کا ڈی ڈی نیشنل نے فیصلہ کیا ہے اور اس کی براہ راست نشریات روزانہ دوپہر ایک بجکر ایک منٹ پر کی جائے گی، ناظرین اس سیریل کا لطف اپریل کے پہلے ہفتے سے لے سکیں گے۔
اس کے علاوہ مذاحیہ سیریل شریمان شریمتی کے نشریات بھی اپریل سے دوپہر دو بجے سے نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وہیں 18 اقساط پر مشتمل کرشنا کالی کو بھی روزانہ شام کے 8 بجے نشرکیا جائے گا۔
لاک ڈاون کے بعد وزارت اطلاعات ونشریات نے ڈی ڈی نیشنل پر رامائن کی نشریات دوبارہ شروع کرانے کا اعلان کیا تھا جو ہر روز صبح نو بجکر نو منٹ پر نشر کیا جا رہا ہے، 78 اقساط پر مشتمل رامیان کی ہر نشریاتی قسط تقریبا 35 منٹ پر مشتمل ہے، جبکہ اس کے 30 اقساط 30 ہی منٹ پر مشتمل ہیں۔
وہیں 97 اقساط پر مشتمل مہا بھارت کی نشریات بھی دوپہر 12 بجے اور شام کے 7 بجے کی جا رہی ہیں، 25 اقساط پر مشتمل بومکیش بخشی روزانہ صبح 11 بجے نشر کیا رہا ہے۔
ساتھ ہی شاہ رخ خان کی 19 اقساط پر مشتمل مزاحیہ سیریل سرکس بھی شام کے آٹھ بجے نشریاتی پیشکش ہو رہی ہے۔
'ہم ہیں نا' اور 'تو طوطا میں مینا' جیسی مزاحیہ سیریل کے نشریات کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے ان دونوں سیریل کی نشریات شام دس اور ساڑھے دس بجے کی جا رہی ہے۔
وہیں تمام کیب آپریٹرز نیٹورکز ڈی ٹی ایچ کو ریگولیہشن ایکٹ کے مطابق حکم دیا گیا ہے کہ تمام ڈی ڈی چینلز نیز لوک سبھا اور راجیہ سبھا چینلز کی نشریات لازمی ہے، نشریات نہیں ہونے کی صورت میں ان سبھی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے اس ضمن میں ایک مکتوب لکھ کر اس کے نشریات کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے اور اور ان ناظرین اعلامیہ جاری کیا جو مطلوبہ ڈی ڈی کے چینلوں کو دیکھنے سے قاصر ہیں، ایسے ناظرین قریبی دوردرشن مرکز کے اسٹیشن ہیڈ یا ddpb.inform@gmail.com پر ای میل سے شکایت کرسکتے ہیں۔