فلم سانڈ کی آنکھ کا پروموشن کرنے کے لیے بھومی پیڈنیکر اور تاپسی پنو’دی کپِل شرما شو‘ میں بطور مہمان شرکت کرنے آئی تھیں۔
اس دوران بھومی نے بتایا کہ 'انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے لیے کیسے کیسے تیاریاں کی تھیں۔'
بھومی پیڈنیکر نے بتایا کہ 'انہوں نے کردار کے لیے ہکا پیا، گائے کے گوبر سے کنڈے بنائے اور وہ سبھی چیزیں سیکھیں جو گاؤں کی خواتین اپنی روزانہ کی زندگی میں کرتی ہیں'۔
تاپسی نے بتایا کہ 'انہوں نے حقیقت میں یہ سب کچھ کیا ہے اور یہ صرف ایکٹنگ نہیں تھی۔'
بھومی پیڈنیکر ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں۔ یش راج فلمز میں چھ سال تک اسسٹنٹ کاسٹنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد پیڈنیکر نے فلم کی پہلی فلم میں زیادہ وزن والی دلہن کی حیثیت سے کمپنی کے رومانٹک کامیڈی دوم لاگا کی میں کام کیا، جس نے انہیں بہترین خواتین کے سلسلے میں فلم فیئر ایوارڈ ملا۔