آیوشمان کھرانہ کو کئی طرح کے کردار ادا کرنے پر کمال حاصل ہے۔ انشومان کھرانہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک پیغام کے ساتھ اس فلم کے ٹیزر کو ٹویٹ کیا۔
آرٹیکل 15 فلم 28 جون کو ریلیز ہوگی۔
آیوشمان کھرانہ نے فلم کا ٹیزر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مذہب، نسل پرستی، ذات، جنس، پیدائش کا مقام
ایک ایسا ملک جہاں امتیازی سلوک نہیں ہوگا،اب فرق لائیں گے۔
ٹیزر میں نظر آ رہا ہے کہ لوگ فسادات کر رہے ہیں۔ گلیوں میں لڑائی کر رہے ہیں۔ گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس پولیس فسادات کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹیزر میں جو لوگ فسادات کو انجام دے رہے ہیں وہ زعفرانی رنگ کی پگڑی باندھے ہوئے ہیں اور پرچم لیے ہوئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ 'آرٹیکل 15' ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ فلم میں آیوشمان کھرانہ ایک سچے پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
'آرٹیکل 15 ' کی ہدایت کاری انوبھو سنہا کر رہے ہیں۔ سنہا نے اس سے قبل فلم 'ملک' کی ہدایت کاری کی تھی۔ اس فلم کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔