امریکی اداکارہ کرسٹن بیل نے فلموں میں اپنے سفر پر بات چیت کے دوران کہا کہ انہیں ان کے نین نکش کو لے کر تنقید کی جاتی تھی۔
39 سالہ کرسٹن نے حال ہی میں ایک فیشن اور انٹرٹینمنٹ پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا 'میں جب آڈیشن دینے جاتی تھی تو مجھے فلم بنانے والوں سے آراء ملتی تھی، وہ کہتے تھے کہ تم اتنی خوبصورت نہیں ہو کہ تم فلم میں کردار ادا کر سکو اور تم عجیب و غریب لڑکی کا بھی کردار ادا نہیں کر سکتی کویونکہ تم ویسی بھی نہیں ہو'۔
فروزن فلم کی اداکارہ کرشٹن نے کہا 'مجھے محسوس ہوتا تھا کہ ٹھیک ہے اس کا مطلب کہ میں اداکارہ نہیں بن سکتی اور یہی فیڈبیک مجھے ہر آڈیشن میں ملتی تھی'۔
39 سالہ کرسٹن کہتی ہیں 'مجھے لگتا ہے کہ میری اب عمر کافی ہو گئی ہے اور میرا پچھلا وقت اب میری زندگی کا ایک دھندلا حصہ ہے'۔
کرسٹن بیل حال ہی میں فلم فروزن میں اپنی ادکاری کرتی نظر آئیں تھی، فلم فروزن ہالی وڈ کی ایک کامیاب فلم ہے۔