گلوکار جسٹن بیبر نے اتوار کے روز ان الزامات کو مسترد کردیا ، جس می ایک خاتون نے ان پر جنسی ہراساں کا الزام عائد کیا تھا۔ خاتون نے ٹوئیٹر پر جنسی ہراساں کے بارے میں ڈیجیٹل پلیٹفارم پر اس کی جانکاری بھی دی تھی۔
ڈینیل نامی ایک خاتون کے مطابق، بیبر نے سنہ 2014 میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ہالی ووڈ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے گلوکار پر ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا، خاتون نے ایک خفیہ اکاؤنٹ کے ذریعہ جمعہ کی رات یہ پوسٹ کیا گیا تھا۔حالانکہ بیبر کے ذریعہ اس موضوع پر ردعمل ظاہر کرنے کے بعد اس ٹوئیٹ کو فورا ہی ہٹا دیا گیا۔
بیٹر نے اس ٹوئیٹ کے جواب میں لکھا کہ 'میں عام طور پر ایسی باتوں پر نہیں بولتا ہوں، کیونکہ میرے پورے کیریئر میں میرے اوپر بہت سارے الزام عائد کیے گئے ہیں لیکن اپنی بیوی اور ٹیم سے بات کرنے کے بعد میں نے اس بارے میں بولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گلوکار نے مزید لکھا کہ 'افواہ تو افواہ ہیں لیکن جنسی استحصال کی بات میرے لیے چھوٹا موضوع نہیں ہے۔مٰیں ابھی بولنا چاہتا ہوں لیکن جو لوگ روزانہ اس کا سامنا کرتے ہیں، میں ان کی احترام کی خاطر اپنا بیان جاری کرنے سے پہلے تمام حقائق کو اکٹھا کرلینا چاہتا ہوں۔
گلوکار نے کہا کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک نیا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جاری ہوا اور اس نے جنسی استحصال کی کہانی بیان کی، جو 9 مارچ 2014 کو آسٹن، ٹیکسس کے فار سیزن ہوٹل میں پیش آیا اور اس کا الزام مجھ پر عائد کیا گیا ہے۔تو میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اس کہانی میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے، یہاں تک کہ جیسا کہ میں جلد ہی ثبوت پیش کروں گا کہ میں اس جگہ پر موجود ہی نہیں تھا۔
بیبر نے مزید لکھا کہ 'جیسا کہ خاتون نے مزید بتایا کہ میں نے آسٹن میں ایس ایکس ایس ڈبلیو اپنے سائڈ اسٹیج اسسٹنس کے ساتھ عوام کو سرپرائز دیا تھا۔کیا یہ انسان نہیں جانتی کہ میں نے اس شو میں موجود ہی نہیں تھا اور میں اس وقت اپنی دوست سیلینا گومیز کے ساتھ تھا۔
جسٹن نے اپنی بات کو واضح کو کرنے کے لیے کئی سوشل میڈیا پوسٹ، ای میلز کے اسکرین شاٹ، رسیدیں اور نیوز مضامین کے لنک بھی ساتھ میں شیئر کیے۔
گلوکار نے اس معاملے میں قانونی کارروائی کرنے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ 'جنسی استحصال کے ہر دعوے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، اس لیے میرا جواب دینا ضروری تھا۔حالانکہ یہ کہانی حقائق کی بنیاد پر غلط ہے اور اس لیے میں ٹوئیٹر اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر قانونی کارروائی کرنے پر کام کر رہا ہوں۔
بیبر نے اپنے ٹوئیٹ سیریز کو ختم کرتے ہوئے اس معاملے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔