ETV Bharat / sitara

زویا اختراپنی فلم میں رنویر اور کترینہ کیف کو کاسٹ کریں گی - دی ڈیپارٹڈ

معروف اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ کترینہ کیف کی جوڑی سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آسکتی ہے۔

زویا اختر رنویر اور کترینہ کیف کو لے کر فلم بنائیں گی

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 4:52 PM IST

بالی وڈ میں ایسا خیال ہے کہ ’گلی بوائے‘ کی ہدایتکار زویا اختر ایک فلم بنانے جا رہی ہیں جو ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’دی ڈیپارٹڈ‘ پر مبنی ایک کرائم ڈرامہ ہوگی۔

حالانکہ یہ فلم ’دی ڈیپارٹڈ‘ کا ری میک نہیں ہوگی کیونکہ زویا اختر اس کہانی میں تبدیلی لانا چاہتی ہیں۔ زویا نے کاپی رائٹس بھی خریدے ہیں۔

بالی وڈ میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ زویا نے اس فلم کے لیے رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا ہے۔ رنویر نے اس کردار کے لیے رضامندی دے دی ہے۔ فلم میں رنویر کے اپوزٹ کترینہ کیف کو لیا جاسکتا ہے۔ اگر کترینہ بھی اس پیش کش کو قبول کرتی ہیں تو رنویر اور کترینہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.