ETV Bharat / sitara

یولیا ونتور کو لانچ کریں گے سلمان خان - کبھی عید کبھی دیوالی

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی دوست یولیا ونتور کو فلم انڈسٹری میں لانچ کرسکتے ہیں۔

یولیا ونتور کو لانچ کریں گے سلمان خان
یولیا ونتور کو لانچ کریں گے سلمان خان
author img

By

Published : May 20, 2020, 8:07 PM IST

سلمان خان کو بالی وڈ کا گاڈ فادر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی فنکاروں کو لانچ کیا ہے۔

ایسا خیال ہے کہ سلمان خان اپنی دوست یولیا ونتور کو فلم انڈسٹری میں لانچ کرسکتے ہیں جو اب تک نہیں ہوا۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ سلمان خان نے یولیا کو بالی وڈ میں لانے کا من بنالیا ہے۔

یولیا گلوکاری میں قسمت آزماچکی ہیں۔ کہا جارہا تھا کہ وہ سلمان خان پروڈکشن کی اگلی فلم’ کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں نظر آئیں گی تاہم ابھی باضابطہ معلومات آنا باقی ہے۔

یولیا لاک ڈاؤن کے دوران سلمان خان کے فارم ہاؤس میں رہ رہی ہے۔ ان کے ہمراہ جیکلین فرنانڈس بھی ہیں ، جنہوں نے حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ گانا بھی شوٹ کیا تھا۔

یولیا حال ہی میں سلمان کے فارم ہاؤس میں تفریح ​​کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔ قبل ازیں سلمان خان کے ساتھ تعلقات کی خبروں کے پیش نظر بھی یولیا سرخیوںمیں رہی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.