ETV Bharat / sitara

لاک ڈاؤن کے دوران کے بی سی کی شوٹنگ پر بگ بی نے دی صفائی

لاک ڈاؤن کے دوران ہی اداکار امیتابھ بچن نے سپرہٹ ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے اگلے سیزن کی شوٹنگ شروع کردی ہے، جس پر اٹھائے گئے سوالوں کے جواب میں بگ بی نے کہا کہ کام کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیارکی گئی تھی۔

لاک ڈاؤن کے دوران کے بی سی کی شوٹنگ پر بگ بی نے دی صفائی
لاک ڈاؤن کے دوران کے بی سی کی شوٹنگ پر بگ بی نے دی صفائی
author img

By

Published : May 7, 2020, 4:40 AM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے کووڈ 19کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران مقبول ترین شو کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ شروع کردی ہے ۔

حال ہی میں ان کے ذریعہ کیے گئے بلاگ پوسٹ کو دیکھ کر یہ معلوم ہوا کہ سماجی دوری کے قانون پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے انہیں لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ بے حد پریشان ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ سبھی احتیاطی تدایبر کو اختیار کرتے ہوے اس کی شوٹنگ کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ہاں میں نے کام کیا ہے۔اس سے پریشانی ہے، تو اسے اپنے تک ہی محدود رکھیں۔۔لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں یہاں کچھ کہنے کی کوشش نہ کریں ۔مکمل طور پر احتیاط برتی گئی ہے۔دو دن کے کام کو ایک ہی دن میں نمٹایا گیا ہے۔شام کے چھ بجے کام شروع کیا گیا ہے اور کچھ ہی دیر میں ختم کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کے بی سی کی شوٹنگ کرنے پر کئی لوگوں کی جانب سے سوال اٹھائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.