94 واں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر 2022) کو منعقد ہوئے دو دن ہوگئے ہیں لیکن اس کے بعد بھی وہ سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ اس کی وجہ ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ کا وہ تھپڑ ہے، جنہوں نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو میں ایک کامیڈین کو اسٹیچ پر چڑھ کر مارا تھا۔ یہ خبر پوری دنیا میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر بھی کئی لطیفے بنائے جاچکے ہیں۔ وہیں ول اسمتھ نے اپنے حرکت پر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے کامیڈین کرس راک سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ اب اس واقعہ کا مرکزی کردار یعنی ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ نے بھی اس پورے معاملے میں اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ Jada Reaction on Will Smith slapping Chris Rock
جاڈا پنکیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ یہ پوسٹ اب ول کی تھپڑ کی طرح پورے انٹرنیٹ میں وائرل ہو رہا ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'یہ شفا کا موسم ہے اور اسی لیے میں یہاں ہوں۔' واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز میں جب ول نے کرس راک کو تھپڑ مارا تھا تب انہوں نے اس پر اپنا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔ Will Smith Slapping Chris Rock
دراصل، کرس راک نے آسکر ایوارڈ کے لائیو شو کے دوران ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ کے گنجے پن کا مذاق اڑایا۔ واضح رہے کہ کرس راک نے ڈیمی مور کی فلم 'جی آئی جین' (1997) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب جاڈا 'جی آئی یین 2' کا انتظار نہیں کر سکتی۔اسی بات پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور اسٹیج پر جا کر راک کو تھپڑ مار دیا۔ حالانکہ بعد میں ول اسمتھ نےانسٹاگرام میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرس سے معافی مانگ لی ہے۔

مزید پڑھیں: Will Smith Apology: ول اسمتھ نے آخر کار کرس راک سے معافی مانگی
واضح رہے کہ جاڈا پنکیٹ ہالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ اس وقت وہ ایلوپیشیا نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ پنکیٹ نے 2018 میں ہی سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کے بارے میں بتایا تھا۔ ایلوپیشیا میں مبتلا لوگوں کے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ اس بیماری میں بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایلوپیشیا ایک آٹو امیون بیماری ہے۔ اس بیماری میں جسم کے ہر حصے کے بال گرنے لگتے ہیں۔