ETV Bharat / sitara

گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ - تیس ہزاری کورٹ میں بالی ووڈ گلوکار یو یو ہنی سنگھ

دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں بالی ووڈ گلوکار یو یو ہنی سنگھ عرف ہردیش سنگھ کی بیوی شالنی تلوار نے گھریلو تشدد ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ جس پر عدالت نے 28 اگست تک گلوکار سے جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 12:11 AM IST

گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ شالنی تلوار نے جنسی و گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات عائد کیے ہیں اور ان پر مقدمہ بھی کردیا ہے۔

دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں بالی ووڈ گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ نے گھریلو تشدد ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

میٹروپولیٹن مجسٹریٹ تانیا سنگھ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے 28 اگست تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

ہنی سنگھ کی اہلیہ شالنی تلوار نے اپنے شوہر پر کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ درخواست میں ہنی سنگھ پر جسمانی تشدد، جنسی تشدد اور ذہنی ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ درخواست میں ہنی سنگھ کی بیوی نے ان کے والدین اور بہن پر گھریلو تشدد میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

شالنی تلوار کے وکیل نے کہا کہ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ تانیہ سنگھ نے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے، انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے کلائنٹ کو نوئیڈا میں مشترکہ ملکیت والی جائیداد سے الگ نہ کریں یا فروخت نہ کریں۔ اس کے علاوہ بیوی کے زیورات اور دیگر اشیاء کو بھی فروخت نہ کریں۔

تلوار نے اپنی درخواست میں دہلی میں مکمل طور پر بہترین مکان کے لیے 10 کروڑ روپے معاوضہ کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے ماہانہ مانگا ہے تاکہ وہ اپنی بیوہ ماں پر منحصر نہ رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.