ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا جوناس، راجکمار راؤ اور آدرش گورو نے پیر کے روز 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں اپنی فلم 'دی وہائٹ ٹائیگر' کو 'بیسٹ اڈاپٹیڈ اسکرین پلے' کے زمرے میں شامل ہونے پر جشن منایا۔ اس فلم کی ہدایت کاری رامین بہرانی نے کیا ہے۔
اس فلم کو سبسیکنٹ مووی فلم دی فادر نومیڈلینڈ اور ون نائٹ ان میامی جیسی فلموں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ فلم کی نامزدگی کا اعلان پرینکا چوپڑا کے شوہر اور پاپ اسٹار نیک جوناس نے لندن سے کیا۔
واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب 25 اپریل کو ہوگی۔