اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے سنہ 2016 میں عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں اپنے کیرئیر کا شاندار آغاز کیا۔ اس فلم کے ریلیز کے بعد سے دونوں کے رشتوں کے حوالے سے کئی افواہیں سامنے آئی۔ حالانکہ عامر نے ان افواہوں پر کبھی توجہ نہیں دی، لیکن فاطمہ نے ان افواہوں کو پریشان کن بتایا کیونکہ وہ عامر کو ایک استاد اور دوست کی حیثیت سے دیکھتی ہیں۔
فاطمہ نے ایک میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 'عامر کے ساتھ تعلقات والی افواہوں کی وجہ سے ان پر اثر پڑا ہے، جب انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے تو وہ خود کو عوام کے نظروں میں ایک برے شخص کے طور نہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔
فاطمہ نے ایک پرانے انٹرویو میں کہا کہ 'پہلے میں ان سب سے متاثر ہوتی تھی اور مجھے برا لگتا تھا۔ کیونکہ میں نے پہلے کبھی ایسی چیز کا سامنا نہیں کیا تھا، جو اتنی بڑی ہو۔ سوشل میڈیا پر اجنبیوں کا ایک گروپ، جن سے میں کبھی ملی بھی نہیں ہوں، وہ میرے بارے میں چیزیں لکھ رہے ہیں۔ انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ اس میں کوئی حقیقت ہے یا نہیں اور اسے پڑھنے والے لوگ سوچتے ہیں کہ میں ایک اچھی انسان نہیں ہوں۔ آپ کا من ہوتا ہے کہ آپ اس شخص کو بولو کہ مجھ سے پوچھو میں تمہیں اس کا جواب دوں گی۔ یہ میرے لیے پریشان کن ہے کہ کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرے بارے میں غلط رائے رکھیں۔ لیکن اب میں نے اسے نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے۔ پھر بھی کچھ دن ایسے بھی ہیں جب میں اس سے متاثر ہوتی ہوں۔
مزید پڑھیں: عامر خان اور کرن راؤ کے رشتہ پر ایک نظر
واضح رہے کہ عامر کی اہلیہ کرن راؤ عامر اور فاطمہ کے رشتوں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں سے ناراض تھی۔ لیکن ان افواہوں کو تردید کرتے ہوئے کرن متعدد مواقع پر عامر اور فاطمہ کے ساتھ تصویر کھینچواتے ہوئے نظر آئی۔
عامر اور کرن راؤ کے ذریعہ مشترکہ پریس بیان جاری کر طلاق کا اعلان کرنے کے بعد فاطمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ اس معاملے میں کئی سوشل میڈیا صارفین فاطمہ کو ذمہ دار بتا رہے ہیں اور اس صورتحال کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا کا ایک طبقہ اس کی مخالفت بھی کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔