عالیہ بھٹ نے ہمیشہ اس بات کا ذکر کیا ہے کہ جب بھی انہیں کسی بھی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تب ان کے والد مہیش بھٹ ان کے لیے موجود ہوتےہیں۔اداکارہ نے ایک بار انکشاف کیا کہ ان کے والد ہی تھے جنہوں نے ان کی پہلی فلم کرنے سے پہلے ان کا سب سے بڑا ڈر دور کیا تھا۔اداکارہ نے سال 2012 کی اسٹوڈینٹ آف دا ائیر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
حالانکہ عالیہ کا تعلق ہندی فلمی صنعت کے مشہور اور اہم خاندانوں سے ہے، لیکن انہیں بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے خود کو لے کر ڈر تھا کہ لوگ انہیں پسند کرپائیں گے یا نہیں۔
اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے پہلے انہیں گھبراہٹ ہورہی تھی۔اس وقت ان کی عمر 20 سال تھی۔
ایک شو میں جس کی میزبانی شاہ رخ خان کررہے تھے ۔اس شو کے دوران عالیہ نے انکشاف کیا کہ انہون نے اپنے سب سے بڑے ڈر پر کیسے جیت حاصل کی ۔
اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والے دن کو یاد کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ وہ ناظرین کے ردعمل کو لے کر بہت پریشان تھی۔اپنے دماغ کو شانت کرنے کے لیے انہوں نے اپنے والد کو فن کیا اور جس کے بعد انہوں نے اداکارہ کو اپنے دفتر بلایا۔
جب عالیہ نے دفتر میں قدم رکھا، تب ان کی بہن پوجا بھٹ اور عمران ہاشمی مہیش بھٹ سے بات چیت کررہے تھے۔اسی میں انہوں نے عالیہ کو اپنے دل کی بات بتانے کے لیے کہا۔
جس کے بعد سے سب ٹھیک ہے۔تب سے آج تک عالیہ نے اپنے سفر میں پیچھے مڈ کر نہیں دیکھا اور آج ان کا شمار ہندی سنیما کی اول درجے کی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ اپنے والد کے ساتھ پہلی بار فلم سڑک 2 میں کام کرنے جارہی ہیں۔