جھانوی کپور فلم انڈسٹری کی فٹ اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں ۔ وہ فٹ رہنے کے لیے جم جاکر زبردست ورزش کرتی ہیں۔
حال ہی میں جھانوی کپور کا ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں وہ انتہائی مشکل ورک آؤٹ کررہی ہیں اور دوران ورزش وہ کترینہ کیف کا نغمہ 'شیلا کی جوانی' گا رہی ہیں۔
جھانوی کپور کے ایک مداح نے اداکارہ کی ورزش کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں جھانوی سفید رنگ کی جم ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ ایک زبردست ورزش کررہی ہے۔
وہیں خود کو حوصلہ افزا کرنے کے لیے ورک آؤٹ کرتے ہوئے جھانوی اچانک ’شیلا کی جوانی‘ گانا گانے لگتی ہیں۔ اس ویڈیو میں جھانوی کا فنی انداز شائقین کو خوب پسندآرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔