شہید دیوس 2022 کے موقع پر ساوکر پر بائیوپک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ Biopic on Veer Savarkar بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا ساورکر کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ 'سواتنتر ویر ساورکر ' فلم کی شوٹنگ جون 2022 میں شروع ہوگئی۔ Randeep Hooda will portray V.D. Savarkar in the Biopic فلم کی شوٹنگ لندن، مہاراشٹر اور انڈومان نکوبار کے مختلف مقامات پر کی جائے گی۔ فلم کے میکرز کے مطابق یہ فلم بھارتی کی آزادی کی تحریک کو ایک مختلف زوایے سے دکھانے کی کوشش کرے گا۔ اس فلم کی ہدایتکاری مہیش وی منجریکر کرنے والے ہیں۔ Mahesh V. Manjrekar Director Savarkar's Biopic
ساورکر کے کردار کے لیے رندیپ کو منتخب کیے جانے پر اداکار نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ 'بہت سے ہیروز ہیں جنہوں نے ہمیں آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ تاہم، ہر ایک کو وہ پہچان نہیں ملی ہے۔ ونایک دامودر ساوکر ان گمنام ہیروز میں سے ایک ہیں جن پر سب زیادہ بحث ہوئی ہے اور انہیں سب سے زیادہ غلط سمجھ گیا ہے، اس لیے ان کی کہانی کو بتانا ضروری ہے'۔ یہ دوسرا موقع ہے جب رندیپ، سندیپ سنگھ کے ساتھ کام کریں گے، انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ 2016 میں آئی بائیوپک سربجیت میں کام کیا تھا۔ سندیپ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر رندیپ کہتے ہیں کہ ' میں سندیپ کے ساتھ سربجیت کے بعد ساورکر کے لیے کام کرنے پر خوش ہوں۔ یہ ایک اور چیلنجنگ کردار ہوگا۔' ڈائریکٹر مہیش وی منجریکر، جو تقریباً ایک سال سے اس موضوع پر کام کر رہے ہیں، کہتے ہیں کہ " یہ ان کہانیوں کو سنانے کا صحیح وقت ہے، جنہیں ہم نے نظرانداز کردیا تھا۔ سواتنتر ویر ساورکر ایک ایسی داستان کو بیان کرے گا جو ہمیں اپنی تاریخ کو دوبارہ پڑھنے پر مجبور کردے گا۔ میں سندیپ سنگھ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ ہم یہ فلم ایک ساتھ کر رہے ہیں۔"
سواتنتر ویر ساورکر کو آنند پنڈت موشن پکچرز کے آنند پنڈت اور لیجنڈ اسٹوڈیو سے سندیپ سنگھ اور سیم خان پروڈیوس کرنے والے ہیں اور روپا پنڈت اور جے پانڈیا اس کے مشترکہ پروڈیوسر ہیں۔ رندیپ کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے پروڈیوسر سندیپ سنگھ کہتے ہیں، "بھارت میں بہت کم اداکار ہیں جو اپنی صلاحیتوں سے جادو بکھیرنے کا دم رکھتے ہیں اور رندیب انہی میں سے ایک اداکار ہیں۔ ساورکر ہندوستانی تاریخ کے سب سے متنازع کرداروں میں سے ایک ہیں، اس لیے جب اس کردار کے بارے میں سوچتا ہوں تو صرف رندیپ میرے خیال میں آتے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ویر ساورکر کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، میں حیران ہوں کہ ہماری تاریخ کی کتابوں میں کبھی ویر ساورکر کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا؟"
- مزید پڑھیں: Kangana Ranaut 35th Birthday: کنگنا رناوت اپنی 35ویں سالگرہ پر ویشنو دیوی کے درشن کرنے پہنچیں
آنند پنڈت موشن پکچرز کے پروڈیوسر آنند پنڈت کہتے ہیں، "سنیما ایک تخلیقی ذریعہ ہے جو مختلف سوچ کو ایک پلیٹفارم پر دکھاتا ہے۔ سواتنتر ویر ساورکر جیسی فلمیں عوام کے درمیان بات چیت کا راستہ کھولنے میں مدد کرے گی۔ مجھے یقین ہے کہ مہیش اور رندیپ کے ساتھ ہم کچھ یادگار بنائیں گے''۔