ETV Bharat / sitara

وانی کپور اپنی فلم 'بیل باٹم' کے لیے پرجوش - وانی کپور کی آئندہ فلم بیل باٹم

اداکار وانی کپور جو اکشئے کمارکے ساتھ اپنی آنے والی فلم بیل باٹم کی شوٹنگ کی شروع ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم میں اداکارہ 80 کی دہائی والے روپ و رنگ میں نظر آئیں گی، جس کے لیے وہ کافی پرجوش نظر آرہی ہیں۔رنجیت ایم تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 80 کی دہائی پر فلمائی گئی ہے۔

وانی کپور اپنی فلم بیل باٹم کے لیے پرجوش

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 3:09 PM IST

وانی کپور اپنی آئندہ فلم بیل باٹم کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔وہ اس فلم میں 80 کی دہائی کے رنگ و روپ میں نظر آئیں گی جس کے لیے وہ پرجوش نظرآرہی ہیں۔

وانی نے کہا کہ میں ابھی لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ یہ ایک بہت ہی مشکل کام ہے لیکن مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ یہ کام مستی بھرا ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں دو انتہائی دلچسپ پروجیکٹ کا حص بن پائی۔

اکشئے کمار کے ساتھ بیل باٹم میں اداکاری کرنے کے علاوہ وانی ابھیشیک کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ ایک رومانٹک ڈرامہ فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کس طرح لاک ڈاؤن کے دوران بیل باٹم کی تیاریاں کر رہی تھی۔ لاک ڈاؤن کے دوران فلم کی تیاریوں میں میں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسکرپٹ پڑھی اور زوم کالز میں بات چیت کی۔یہ ایک نئی طرح کا معمول ہے۔

بیل باٹم کی کہانی حقیقی کہانی سے متاثر ہے۔رنجیت ایم تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اسی کی دہائی کے ارد گرد گھومتی ہے اور اس فلم میں بھارت کے کچھ ایسے ہیروس کے بارے میں بتایا گیا ہے جنہیں بھلا دیا گیا ہے۔اس فلم کی شوٹنگ 20 اگست سے شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے اس فلم میں اپنے اسٹائیل کے بارے میں بتایا کہ میں خاص طور پر 80 کی دہائی والے روپ میں نظر آنے کے لیے بے تاب ہوں اور اس دور کے کچھ دلچسپ اسٹائیل پر کام کر رہے ہیں۔میں اپنے لیے ضروری نوٹ بھی بنارہی ہوں، میں نے بہت ساری پرانی فلمیں بھی دیکھیں اور کچھ تحقیق بھی کی۔اسی کی دہائی میں خود کو تلاش کرنا ایک مزے دار عمل تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.