اداکار کارتک آرین نے کہا کہ ایک فلم میں دو کردار کو نبھانا مشکل ہوتا ہے لیکن لو آج کل میں ویر سے رگھو کے کردار میں کو جس آسانی سے نبھا پایا ہوں اس کا سارا سہرا فلم کے ہدایتکار امتیار علی کو جاتا ہے۔علی اپنی فلموں میں اداکاروں سے اچھی پرفارمنس کروانا جانتے ہیں۔
کارتک نے حال ہی میں انسٹاگرام میں لو آج کل فلم کرنے کے دوران لی گئ ایک تصویر شئیر کی ساتھ میں امتیاز علی کے ساتھ خود کی لی ہوئی تصویر شیئر کی۔
انہوں نے اس تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ بھی لکھا ، جس میں انہوں نے بتایا کہ لو آج کل کی شوٹنگ کے دوران امتیاز علی کیسے ان کی مدد کرتے تھے۔
کارتک نے یہ بھی لکھا کہ لو آج کل کی پرفارمنس کے لیے انہیں جتنا پیار اور پذیرائی ملی ہے اتنا انہیں کبھی نہیں ملا۔
انہوں نے لکھا کہ امتیاز ان کے پسندیدہ فلمساز میں سے ایک ہے اور وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔
کارتک نے مزید کہا کہ "ایک اداکار کے لئے آئینے کے سامنے ہونے سے بہتر ماحول اور کوئی نہیں ہوتا ہے۔ امتیاز علی آپ کو وہیں لے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امتیاز علی کے فلموں میں بہت سارے عظیم اداکاروں کی بہترین پرفارمنس رہی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ امیتاز علی ہدایتکار نہیں ہے، جادوگر ہیں۔ابھی تک کے اپنے کریئر کی بہترین پرفارمنس دینے کے لیے شکریہ۔
واضح رہے کہ اس فلم میں کارتک آرئین کے ساتھ سارہ علی خان بھی اداکاری کرتےہوئے نظر آئی تھی۔