ETV Bharat / sitara

اُدت نرائن کو دھمکی - اُدت نرائن

ادت نارائن کو دھمکی آمیز کالز چوری کے موبائل فون سے موصول ہوتی تھیں جو کہ اُن کی بلڈنگ کے سکیورٹی گارڈ کے نام پر رجسٹر تھا۔

اُدت نرائن کو دھمکی
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 9:44 AM IST

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ادت نرائن کو فون کال کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، نامعلوم فون کالر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ادت نرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گزشتہ ایک مہینے سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں، جس کے پیش نظر انہوں نے امبولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے۔

امبولی پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے کیس کو اینٹی ایکسٹورشن سیل (اے ای سی ) کو سونپ دیا ہے۔

پولیس کی شروعاتی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ گلوکار کو دھمکی آمیز کالز چوری کے موبائل فون سے موصول ہوتی تھیں جو کہ اُن کی بلڈنگ کے سکیورٹی گارڈ کے نام پر رجسٹر تھا۔

سکیورٹی گارڈ کے مطابق اُس کا فون ایک مہینے قبل چوری ہوگیا تھا۔

امبولی پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر بھرت گائکواڑ نے کہا کہ 'گلوکار کی طرف سے چار دن قبل شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد اُن کے گھر کے باہر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.