ETV Bharat / sitara

ایکتا کپور نے اپنے خلاف درج شکات پر در عمل ظاہر کیا

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو لے کر گزشتہ روز بہار کے مظفرپور میں ایکتا کپور، سلمان خان اور کرن جوہر سمیت 8 بالی ووڈ ہستیوں کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کی گئی ہے جس کے جواب میں ایکتا کپور نے کہا کہ 'اس شکایت کے لیے شکریہ لیکن میں نے ہی سشانت کو پہلا کام دیا تھا۔'

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 3:35 PM IST

سشانت خودکشی معاملہ: ایکتا کپور نے اپنے خلاف درج معاملے پر ردعمل ظاہر کی

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں پروڈیوسر ایکتا کپور کے خلاف جرمانہ شکایت درج کی گئی ہے، جس پر انہوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ معاملہ مظفرپور عدالت میں دفعہ 306، 109، 504 اور 506 کے تحت بدھ کے روز ایک وکیل سدھیر کمار اوجھا کے ذریعہ ایکتا کپور، سلمان خان، کرن جوہر، آدتیہ چوپڑاہ، ساجد نڈیاڈوالا، بھوشن کمار اور سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

اوجھا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان مشہور بالی ووڈ ہستیوں نے سشانت کو ایک سازش کے تحت خودکشی کرنے کے لیے مجبور کیا، جو اپنے آپ میں قتل ہے۔

ایکتا نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'سشی کو کاسٹ نہیں کرنے کے لیے یہ معاملہ درج کرنے کے لیے شکریہ، جبکہ حقیقت میں میں نے ہی اسے لانچ کیا تھا۔ میں اس بات سے پریشان ہوں کہ یہ متنازع نظریات والے لوگ کس حد تک جاسکتے ہیں، مہربانی کر کے سشانت کے خاندان اور دوستوں کو امن سے رہنے دیں، سچائی کی جیت ہوگی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.