ان دنوں بالی وڈ کے گانوں کے ریمیک کا زورہے۔ ایسا خیال ہے کہ ابھیشیک بچن کے آئی کانک سانگ ’دس بہانے کر کے لے گئے دل‘ کا بھی ریمیک ہونے جا رہا ہے۔ فلم ’دس‘کے اس گانے کو ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم باغی۔ 3 میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس گانے میں ٹائیگر اور دیشا پاٹنی کی سزلنگ کیمسٹری دکھائی دے گی۔
اوریجنل نغمہ کے کے اور شان نے گایا تھا اور وشال شیکھر نے کمپوز کیا تھا۔ ٹائیگر حال ہی میں سربیا سے فلم باغی۔ 3 کی شوٹنگ مکمل کر کے لوٹے ہیں۔ یہ فلم ایک کامیاب فرنچائز ہے۔ اس سے پہلے 2016 میں ’باغی‘ ریلیز ہوئی تھی اور 2018 میں باغی ۔2 آئی تھی۔ دونوں ہی فلموں کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔ باغی۔3 میں ٹائیگر کے اپوزٹ شردھا کپور مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم اگلے سال چھ مارچ کو ریلیز ہوگی۔