ETV Bharat / sitara

این سی ڈبلیو پائل گھوش کے جنسی استحصال معاملے کی جانچ کرے گا

قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے اتوار کے روز کہا کہ اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار انوراگ کشیپ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ کی جائے گی۔

The NCW will investigate Payal Ghosh's sexual exploitation case
این سی ڈبلیو پائل گھوش کے جنسی استحصال معاملے کی جانچ کرے گا
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 5:37 PM IST

ریکھا شرما نے کہا کہ انہوں نے اداکارہ سے کمیشن اور متعلقہ تھانے میں اس معاملے کی شکایت درج کرانے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ نے ٹوئٹر پر فلم ڈائریکٹر پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے جس سے کمیشن کو اس معاملے کی اطلاع ملی۔

The NCW will investigate Payal Ghosh's sexual exploitation case
این سی ڈبلیو پائل گھوش کے جنسی استحصال معاملے کی جانچ کرے گا

کمیشن کی صدر نے کہا کہ این سی ڈبلیو میں شکایات کرنے کے طریقہ کار کا لنک اداکارہ کو بھیج دیا گیا ہے ۔ کمیشن اس معاملے کی جانچ کرے گا۔

پائل گھوش نے ہفتے کے روز ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انوراگ کشیپ پر 15۔2014 کے دوران جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا۔

اداکار نے ٹوئٹر کے ذریعہ ہدایت کار پر الزام عائد کیا اور ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ انوراگ کشیپ کے خلاف سخت قدم اٹھائیں۔

پائل گھوش نے مزید کہا کہ 'میں جانتی ہوں کہ مجھے نقصان پہنچ سکتا ہے اور میری سلامتی کو خطرہ ہے۔ براہ مہربانی میری مدد کریں۔ انوراگ کشیپ نے ان پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دیر رات ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا 'ابھی تو بہت حملے ہونے والے ہیں۔ یہ بس شروعات ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.