بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے نوجوان معذور مداح نے اپنے پیروں سے اداکار کی پینٹنگ بنائی ہے۔ نوجوان آیوش نے اداکار کی حالیہ فلم 'گلابو سیتابو' میں ان کے کردار مرزا کی تصویر کشی کی ہے۔
آیوش کی پینٹنگ کی تصویر اشتراک کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا 'یہ آیوش ہیں .. معذور .. اپنے ہاتھ استعمال نہیں کرسکتے تو پیروں سے پینٹنگ کرتے ہیں .. مجھے گھر پر ان سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہیں اور ان کی صلاحیتوں کو آشرواد دیتا ہوں'۔
اس دوران دیگر مداح بھی آیوش سے متاثر ہوئے۔ ایک مداح نے کہا "بھگوان اس ہنرمند نوجوان لڑکے پر کرپا کرے اور اسے زندگی سے لڑنے کے لئے مضبوط بنائے۔ جناب آپ ہمارے جیسے لوگوں کے لئے ایک مثال ہیں جو روزمرہ کی زندگی میں آپ کے جذبے اور محنت سے متاثر کرتے ہیں"۔
ایک اور مداح نے کہا کہ آیوش ایک غیر معمولی باصلاحیت اور سپر اسٹار ہیں۔
اس سے قبل امیتابھ نے پرانی تصاویر پوسٹ کی تھیں جو ممبئی میں اپنے بنگلہ جلسہ کے باہر مداحوں کا ہجوم دکھا رہی ہیں۔
تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا "مجھے مشہور ہونے کا شوق نہیں ہے آپ مجھے پہچانتے ہو بس اتنا ہی کافی ہے''۔