بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ ممبئی میں جس عمارت میں رہتی ہیں وہ شرد پوار سے متعلق ہے۔ ایسے میں کئی خبروں میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا اشارہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ کی طرف تھا۔
وہیں جمعرات کو این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اس طرح کے دعووں کی تردید کی اور کہا کہ اداکارہ نے جو کہا ہے اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت نے ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ، 'یہ صرف میرے لئے نہیں بلکہ پوری عمارت کے لئے تھا اور یہ صرف میرے فلیٹ کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ عمارت شرد پوار سے متعلق ہے۔ ہم نے ان کے حصے دار سے فلیٹ خریدا ہے لہٰذا وہ اس کے ذمہ دار ہیں، میں نہیں۔'
اس درمیان جب نامہ نگاروں نے رناوت کے دعوے کے بارے میں شرد پوار سے سوال کیا تو انہوں نے اسے مسترد کردیا۔ پوار نے طنزیہ لہجے میں کہا ، 'میری خواہش ہے کہ کوئی میرے نام پر ایک عمارت کا نام رکھ دے۔'