دشا پٹانی کے بعد تارہ سوتاریا موہت سوری کی فلم ایک ویلن کے سیکول میں شامل ہوگئی ہیں۔فلم میں آدتیہ رائے کپور اور جان ابراہم بھی دیکھیں گے۔
اس بات کی اطلاع فلم تجزیہ کار اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر دی۔
موہت سوری نے بتایا کہ اداکارہ فلم میں ایک گلو کار کا کردا ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ تارہ کو تریبیت یافتہ گلوکار کے طور پر پردے پر دکھانا سب سے اچھی ترکیب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک گلوکار کی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے پوری زندگی وقف کرنی پڑتی ہے لیکن ہمارے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ تارہ نے پوری زندگی موسیقی کی تعلیم لیتی رہی ہیں۔ایک فلم ہدایت کار کے لیے اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ فلم موہت سوری کی سنہ 2014 میں فلمائی گئی ایک ویلن کا دوسرا پارٹ ہے۔جس میں شردھا کپور، سدھارتھ ملہوترا اور رتیش دیشمکھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
وہیں تارہ کی پہلی بالی ووڈ فلم 'اسٹوڈنٹ آف دا ائیر 2 ' تھی.