اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے اپنے بیٹے کی موت کے بارے میں بات کی اور اس بارے میں انکشاف بھی کیا کہ سشانت 2021 میں شادی کرنے والے تھے۔سشانت نے 34 سال کی عمر میں خودکشی کرلی تھی۔وہ ذہنی تناؤ کے شکار تھے۔
سشانت کے والد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ اداکار نے پہلے اپنے جذبات کا اظہار زیادہ کھل کر کرتے تھے لیکن بڑے ہونے کے ساتھ وہ زیادہ اکیلے رہنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے تو وہ سب کچھ بتاتے تھے لیکن آخری وقت میں اس نے کچھ بھی نہیں بتایا ۔
اداکار کے والد نے اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اور سشانت کے رشتے کے بارے میں بتایا کہ انکیتا ممبئی کے ساتھ ساتھ پٹنہ بھی سب سے ملاقات کرنے آئی تھی، سشانت اور انکیتا کی ملاقات ٹی وی شو'پویتر رشتہ' کے سیٹ پر ہوئی تھی اور دونوں تقریباً 6 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔
سشانت کے والد کے مطابق سشانت کی زندگی میں انہیں ایک ہی لڑکی کے بارے میں معلوم تھا، وہ انکیتا تھی، انہیں ریا چکرورتی کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سشانت نے کہا تھا وہ کریتی سینن سے ملے تھے، موت کے بعد اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سشانت کی خوب تعریف کی تھی۔
سشانت کے والد نے انکشاف کیا کہ اداکار نے ان کے ساتھ شادی کے بارے میں بھی بات چیت کی تھی، سشانت نے اس پر بات کی تھی، اس نے بولا کی کورونا میں تو نہیں ، پھر اس کے بعد ایک فلم آرہی ہے، وہ کر لیں گے، اس کے بعد فروری مارچ میں دیکھتے ہیں کرلیں گے ۔یہی آخری بات اس نے مجھے سے کی تھی۔
حالانکہ کے کے سنگھ نے اس لڑکی کی پہچان نہیں بتائی جس سے اداکار شادی کرنے والے تھے۔انہوں نے سشانت سے کہا تھا، ہم نے اسے کہا کہ تم اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرلو کیونکہ تمہیں اس کے ساتھ زندگی گزارنی ہے۔
گزشتہ اتوار کو سشانت کے خاندان والوں نے سشانت کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔اس میں بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ، اداکار اور سیاستداں راجنیتا منوج تیواری سمیت متعدد ستارے بھی شامل ہوئے تھے۔