ETV Bharat / sitara

سشانت کی استھیوں کو آج دریائے گنگا میں بہا دیا جائے گا - سشانت سنگھ کی موت

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا خاندان آج اپنے گھر پٹنہ واپس پہنچ چکا ہے، جہاں ان کی استھیوں کی راکھ کو دریائے گنگا میں بہا دیا جائے گا۔سشانت کی بہن شویتا سنگھ کریتی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اداکار کو پیار اور خوشیوں بھری آخری وداعی دیں۔

سشانت کی استھیوں کو آج دریائے گنگا میں بہا دیا جائے گا

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 2:41 PM IST

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ جانکاری شیئر کی کہ آج پٹنہ میں اداکار کی آستھیوں کو دریائے گنگا میں بہایا جائے گا۔

شویتا نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ میرا خاندان آج پٹنہ پہنچ چکا ہے اور آج استھیوںکو دریائے گنگا میں بہا دیا جائے گا۔

شویتا لکھتی ہیں کہ 'اپنے گھر پٹنہ بحفاظت پہنچ گئی ہوں۔دعا کرنے والوں کا شکریہ۔آج ہم بھائی کی آستھیوں کو بہانے والے ہیں۔

شوویتا نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو خوشی کے ساتھ الوادع کہیں۔

وہ لکھتی ہیں میں ایک بار پھر آپ سب سے دعاؤں کی گزارش کرتی ہوں اور اسے پیاری یادوں کے ساتھ اپنے دلوں میں پیار کے ساتھ الوادع کہیں۔چلیئے اس کی زندگی کو یاد کرتے ہیں اور اسے خوشیوں اور پیار کے ساتھ اسے آخری الوداع کہتے ہیں۔

شویتا نے اس سے قبل بدھ کے روز فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بھائی سے معافی مانگی تھی کہ وہ ان سے درد نہیں بانٹ پائی۔انہوں نے اداکارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا بے بی، میرا بابو، میرا بچہ اب ہمارے درمیان جسمانی طور پر موجود نہیں ہے۔ میں جانتی ہوں کہ تم کافی درد میں تھے اور میں جانتی ہوں کہ تم ایک فائٹر تھے اور اسی بہادری سے لڑ رہے تھے۔مجھے معاف کرنا ، جس بھی پریشانی سے تم گزرے، اس کے لیے معافی چاہتی ہوں۔اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمہارے سارے درد لے لیتی اور اپنی ساری خوشی تمہیں دے دیتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.