ETV Bharat / sitara

سشانت سنگھ راجپوت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو ملک کے سب سے مشہور ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سشانت سنگھ راجپوت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا
سشانت سنگھ راجپوت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 5:01 PM IST

پورا ملک جہاں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے غمزدہ تھا، وہیں سشانت سنگھ راجپوت کو ملک میں تفریحی دنیا کے سب سے اہم ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سنیچر کے روز منعقد ایک تقریب کے دوران اداکار کو 'کرٹیک بیسٹ ایکٹر' (فلمی نقاد کے مطابق بہترین اداکار) کے زمرے کے تحت اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سشانت سنگھ راجپوت نے سنہ 2008 میں ٹی وی شو 'کس دیش میں ہے میرا دل' سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ جب انہوں نے انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ زی ٹی وی کے شو پویترا رشتہ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، تب گھر گھر میں ان کے اس شو کو دیکھا جاتا تھا۔ ٹی وی کی دنیا میں شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ہندی فلمی صنعت کی جانب رخ کیا، یہاں بھی انہوں نے کافی کم وقت میں مقبولیت حاصل کرلی۔

سنہ 2013 میں انہوں نے فلم 'کائی پو چے' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اسی کے ساتھ انہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں اور شائقین کا دل جیتنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

14 جون 2020 کو دنیا سے الوداع کہہ دینے والے اداکار کو 'کریٹیک بیسٹ اداکار' کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

داداصاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بھی اس کا اعلان کیا اور لکھا کہ 'اس صنعت کے تئیں آپ کے جذبے اور لگن کو ہم جشن کے طور پر منارہے ہیں۔داداصاحب پھالکے انٹرنیشنل ایوارڈ 2021 کا ایوارڈ جیتنے کے لئے سشانت سنگھ راجپوت کو مبارکباد۔ ہم سب آپ کو یاد کرتے ہیں۔'

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.