اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوپر اسپتال لے جایا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ اداکار نے خودکشی کی ہے۔
اداکارہ کی رہائش گاہ سے پولیس کو کچھ دستاویزات ملے ہیں، جس سے پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ ماہ سے ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی اضطراب کا شکار تھے، حالانکہ وہ ڈاکٹر کے ذریعہ دی گئی دوا نہیں لے رہے تھے۔
جب سشانت نے یہ قدم اٹھایا تو ان کے گھر پر اس وقت دو باورچی اور مینیجر موجود تھے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران ان سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔
اطلاع کے مطابق انہیں کسی بھی قسم کی مالی پریشانی نہیں تھی۔ اپنی موت سے پہلے انہوں نے اپنی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور دوست مہیش شیٹھی کو فون کیا تھا لیکن انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔
اطلاع کے مطابق اداکار اور ریا میں گزشتہ کئی روز سے تنازع چل رہا تھا۔
پولیس ریا، مہیش، اور ان کی پرانی دوست انکیتا لوکھنڈے سے پوچھ گچھ کرے گی اور گزشتہ 24 گھنٹے میں اداکار جس جس سے رابطہ میں تھے، پولیس ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔