گذشتہ دنوں سی بی آئی کی جانب سے سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریحا چکرورتی اور اس کے بھائی شوک کو متعدد بار پوچھ گوچھ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیز ان کے والدین لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر اندریجیت چکرورتی اور سنڈھیا کو بھی ممبئی میں ڈی آر ڈی او اینڈ ایئر فورس کے دفتر میں تفتش کا سامنا کرنا پڑا۔
دریں اثنا، ممبئی کے بیلارڑ پیرعلاقے میں واقع ، ای ڈی اور این سی بی کے دفاتر میں سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے بارے میں تحقیقات مراحل میں زبردست سرگرمی دیکھی گئی ہیں۔ بالی ووڈ کی کچھ شخصیات اور سیاستدان تینوں مرکزی مرکزی ایجنسیوں کی زد میں ہیں ، جو اس معاملے کی تفشیش مختلف زاویوں کی سے کر رہے ہیں۔
ذرایع کے مطابق ،تفتیش کے دوران ، سوشانت کی فلیٹ میٹ، ریحا اور سدھارتھ پیتھانی نے ایجنسیوں کو بتایا تھا کہ اداکار چرس تمباکو نوشی کرتا تھا۔این سی بی نے ریحااور دیگر کے خلاف منشیات و غیرہ سے متعلق (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جس میں دفعہ 27 بھی شامل ہے ، جس میں کسی بھی نشہ آور ادویات وغیرہ مادے کے استعمال کی سزا کی وضاحت کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل راکیش استھانہ نے انسداد منشیات کی انسٹی ٹیوٹ ایجنسی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔