ETV Bharat / sitara

سُشانت کیس: سلمان، کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی آٹھ مشہور شخصیات کو نوٹس - مظفر پور ڈسٹرکٹ کورٹ

مظفر پور ضلع کورٹ نے اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے میں فلمساز-ہدایتکار کرن جوہر، اداکار سلمان خان سمیت 8 افراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔ تفصیل سے پوری خبر پڑھیں۔۔۔

سُشانت کیس: سلمان، کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی آٹھ مشہور شخصیات کو نوٹس

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 1:33 PM IST

اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں فلمسازکرن جوہر، اداکار سلمان خان سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے بہار کی مظفر پور ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ جمعہ کو عدالت نے سماعت میں بالی ووڈ کی 8 مشہور شخصیات کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔

سُشانت کیس: سلمان، کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی آٹھ مشہور شخصیات کو نوٹس
سُشانت کیس: سلمان، کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی آٹھ مشہور شخصیات کو نوٹس

اس کیس کے ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا نے بتایا کہ 17 جون کو چیف جسٹس عدالت میں شکایت درج کی گئی تھی، جسے چیف جسٹس کے ذریعے مسترد کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد 14 اگست کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سُشانت کے فارم ہاؤس سے ملی نوٹس، اہم انکشافات ہونے کی توقع

انہوں نے کہا کہ عدالت کے ذریعے کیس کو ایڈمٹ کرتے ہوئے سی جی ایم کورٹ سے تمام کاغذات کی مانگ کی گئی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے پورے معاملے کو قریب سے سنا اور جمعہ کے روز ان آٹھ ملزمان کے خلاف، یا تو خود یا کسی وکیل کے ذریعہ نوٹس جاری کرتے ہوئے، 7 اکتوبر کو مظفر پور ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنی بات رکھنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.