ETV Bharat / sitara

سنڈل ووڈ منشیات معاملہ: اداکارہ راگنی کو ضمانت

کنڑ فلم اداکارہ راگنی دویدی کو منشیات سے متعلق ریکٹنگ معاملے میں جمعرات کے روز سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے اداکارہ راگنی کو ضمانت دی
سپریم کورٹ نے اداکارہ راگنی کو ضمانت دی
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 12:38 PM IST

سپریم کورٹ میں منگل کے روز جسٹس نریمن کی سربراہی میں بنچ نے سینڈل ووڈ ڈرگ معاملے میں کنڑا اداکارہ راگنی دویدی کی ضمانت منظور کرلی۔

بینچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے اداکارہ کی ضمانت کی درخواست کو خارج کرنے والے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پایا ہے کہ عرضی گزار این ڈی پی ایس ایکٹ کے کچھ شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن اگر کسی کا جرم ثابت ہوتا ہے تو اس کو دفعہ 27(بی) کے تحت مخصوص ادویات کے استعمال کی بنا پر سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نومبر میں کرناٹک ہائی کورٹ نے کنڑا اداکارہ راگنی دویدی اور سنجنا گلرانی اور دیگر ملزمین کی طرف سے دائر کردہ ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا ۔پولیس نے ان ملزمین کو مبینہ طور پر پارٹیوں اور تقاریب میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ادکارہ کے ساتھ دیگر ملزمین کو آئی پی سی کی مختلف شقوں کے تحت 120 بی (مجرمانہ سازش) اور نارکوٹک ڈرگس اور سائیکو ٹروپک سبسٹانس ایکٹ 1985 کے تحت دفعہ 21، 21 سی، 27 اے ،27 بی ، اور سیکشن 29 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ راگنی کو 4 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ سنجنا کو 8 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.