ETV Bharat / sitara

SRK to launch OTT Venture: شاہ رخ خان نے اپنا او ٹی ٹی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا، سلمان خان نے مبارکباد دی - شاہ رخ خان کا او ٹی ٹی پلیٹفارم ایس آر کے پلس

بالی ووڈ اداکارہ شاہ رخ خان اور ان کی پروڈکشن ہاؤس ریڈ چیلیز انٹرٹیمنٹ نئے او ٹی ٹی ایپ لانچ کرنے والے ہیں۔ فلمساز انورگ کشیپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ اس نئی او ٹی ٹی ایپ کے لیے سپر اسٹار کے ساتھ اشتراک کرنے والے ہیں، جبکہ سلمان خان نے اس موقع پر شاہ رخ خان کو مبارکباد دی ہے۔ Shah Rukh announces his OTT platform SRK+

شاہ رخ خان اپنا او ٹی ٹی ایپ لانچ کرنے والے ہیں

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 3:17 PM IST

شاہ رخ خان کے مداح جہاں ایک طرف ان کی فلم پٹھان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہیں اس درمیان انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری دی ہے۔ اداکار نے منگل کو اپنی او ٹی ٹی پلیٹفارم لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی فلمی دنیا کے کئی مشہور شخصیات اور اداکار کے دوستوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ شاہ رخ نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹر شیئر کیا ہے، جس میں لکھا تھا' SRK+' جلد آرہا ہے۔ Shah Rukh announces his OTT platform

56 سالہ اداکار جو 2018 میں ریلیز ہوئی اپنی فلم زیرو کے بعد سے بڑے پردے پر نظر نہیں آئے ہیں، انہوں نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' کچھ کچھ ہونے والا ہے، او ٹی ٹی کی دنیا میں'۔

اس ٹویٹ کے بعد سلمان خان نے بھی شاہ رخ کے ٹویٹ کو شیئرکیا اور اداکار کو مبارکباد دی۔ سلمان نے شاہ رخ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آج کی پارٹی تیری طرف سے، نئی او ٹی ٹی ایپ ایس آر کے پلس (SRK+) پر مبارکباد'۔

شاہ رخ خان نے اپنا او ٹی ٹی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا

وہیں فلمساز انوراگ کشیپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ نئی او ٹی ٹی ایپ کے لیے سپر اسٹار کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' خواب پورا ہوا۔ شاہ رخ کے نئے او ٹی ٹی ایپ کے لیے شاہ رخ کے ساتھ اشتراک کر رہا ہوں'۔

شاہ رخ کے دوست کرن جوہر نے بھی انہیں نئی ​​ایپ پر مبارکباد دی۔ "سال کی سب سے بڑی خبر! یہ او ٹی ٹی کا چہرہ بدلنے والا ہے۔ بہت پرجوش ہوں!!!'۔

مزید پڑھیں: Film Runway 34 Teaser Out: سلمان خان نے اپنے دوست اجے دیوگن کی فلم 'رن وے 34' کا ٹیزر ریلیز کیا

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے ذریعہ پروڈیوس کی گئی فلم بارڈ آف بلڈ اور بیتال دونوں ہی ڈیجیٹل دنیا کی سب سے بڑے پلیٹ فارم نیٹفلکس پر اسٹریم ہو رہی ہے۔ اس پروجیکٹ کو شاہ رخ کے بینر تلے فلمایا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کی آئندہ فلم پٹھان ہیں، جو 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.