بالی ووڈ کی معروف فلمی شخصیات اتوار کو ممبئی کے الگ الگ مقامات پر دیکھے گئے، اسی دوران ادکارہ دیپکا پادوکون خوبصورت لباس میں ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں۔
دراصل چھپاک اداکار دپیکا پڈوکون، فلمساز کرن جوہر ، ہاؤس فل 4 اسٹار پوجا ہیگڑے، اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی کے اداکار ورون دھون اور شردھا کپور سمیت متعدد فلمی شخصیات کو اتوار کے دن ممبئی میں مختلف مواقع پر دیکھا گیا۔
چھپاک اداکار دپیکا پڈوکون خوبصورت لباس میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ دپیکا ایئرپورٹ کے اندر جب جارہی تھیں تو ان کے ایک جھلک پانے کے لیے ایئرپورٹ پر بھیڑ لگ گئی۔ وہیں بلیک ٹریک پینٹ پہنے ہوئے کرن جوہر کو بھی ایئر پورٹ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
وہی ہاؤس فل 4 اسٹار پوجا ہیگڑے کو سینٹا کلوز کے علاقہ میں دیکھا گیا۔
اداکار ورون دھون اور شردھا کپور اپنی آنے والی فلم اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی کو پرموٹ کرتے ہوئے نظر آئے۔