ETV Bharat / sitara

فلم ساز یش جوہر کی سالگرہ کے موقع پر خاص پیشکش

یش جوہر نے ساٹھ کی دہائی میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ معاون کی حیثیت سے کام کیا۔ انہوں نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات سال 1952 میں سنیل دت پروڈکشن ہاؤس اجنتا آرٹ سے کی۔ یش جوہر نے فلم ’مجھے جینے دو ‘ اور ’یہ راستے ہیں پیار کے ‘ جیسی فلموں میں اسسٹنٹ کے طور پر کیا۔

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 5:49 PM IST

Updated : Sep 6, 2021, 5:58 PM IST

بشکریہ کرن جوہر
بشکریہ کرن جوہر

بالی ووڈ کے لئے متعدد یادگار فلمیں بنانے والے فلم ساز یش جوہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ فلم کبھی خوشی کبھی غم، کچھ کچھ ہوتا ہے اورکل ہو نہ ہو جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر یش جوہر 6 ستمبر 1929 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

یش جوہر نے ساٹھ کی دہائی میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ معاون کی حیثیت سے کام کیا۔ انہوں نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات سال 1952 میں سنیل دت پروڈکشن ہاؤس اجنتا آرٹ سے کی۔ یش جوہر نے فلم ’مجھے جینے دو ‘ اور ’یہ راستے ہیں پیار کے ‘ جیسی فلموں میں اسسٹنٹ کے طور پر کیا۔ یہی نہیں انہوں نے دیو آنند کی فلم ’گائیڈ ‘ میں بھی اپنا بھرپور تعاون دیا۔ اس فلم نے باکس آفس پر شہرت کے ساتھ زبردست کمائی کی تھی۔

یش جوہر زندگی میں ایک کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں۔ بس اسی مقصد کے ساتھ وہ بالی ووڈ میں اپنے وقت کے معروف اداکار دیوآنند کے ساتھ مسلسل کام میں مصروف رہنے لگے۔ یش جوہر، دیو آنند کی ’نوکیتن ‘ فلم سے وابستہ ہوگئے اور ان کے ساتھ ’جویل تھیف‘، پریم پجاری اور ہرے راما ہرے کرشنا جیسی فلموں میں اپنا تعاون دیا۔

مزید پڑھیں:فلموں میں ناکامی کے ڈر سے ہوٹل میں کام کرنے لگے تھے پنکج تریپاٹھی

ایک معاون کے طور پر کام کرتے ہوئے یش جوہر کو خاصہ تجربہ ہوگیا تھا ۔ انہوں نے 1976 میں ’دھرما پروڈکشن ‘ کے نام سے اپنا بینر قائم کیا اور فلمسازی کے میدان میں قسمت آزمائی کی۔ انہوں نے راج کھوسلہ کی ہدایت میں سب سے پہلے فلم ’دوستانہ ‘ بنائی جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، شتروگھن سنہا اور زینت امان نے کام کیا۔ دھرما پروڈکشن نے 80 اور 90 کی دہائی میں ’اگنی پتھ ‘ ، ’گمراہ ‘ اور ’ڈپلی کیٹ ‘ جیسی فلمیں بنائیں۔

یش جوہر کی شادی ہیرو جوہر سے ہوئی تھی جو نامور فلم ہدایت کار بی آرچوپڑا اور یش چوپڑا کی بہن تھیں۔سنہ 1998 میں یش جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا۔ یہ فلم ان کے صاحبزادے کرن جوہر نے بنائی تھی۔اس فلم میں شاہ رخ، رانی مکھرجی، کاجول اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ اس فلم نے ملک میں ہی نہیں بلکہ غیر ممالک میں شہرت کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

کرن جوہر نے اس فلم کو اس قدر بہترین انداز میں بنایا تھا کہ اس فلم کو 44 ویں سالانہ فلم فیئر ایواڑ میں بہترین فلم کا خطاب حاصل ہوا۔ نیز اسے لکس زی سنے ایوارڈ، سانسوئی ویورس چوائس ایوارڈ ، بالی ووڈ مووی ایوارڈ اور نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔

زندگی کی مشکلات کا سامنا کرکے کامیابی کی بلندیوں پر پہنچنے والے یش جوہر کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے اور انہوں نے 26 جون 2004 میں اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 6, 2021, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.