ETV Bharat / sitara

سونو سود بنے 'ٹاپ گلوبل ایشین سیلیبریٹی 2020' - برطانوی ایسٹرن آئی اخبار

برطانوی ایسٹرن آئی اخبار میں شائع ہونے والے ایشیاء کی 50 مشہور شخصیات کی فہرست میں بالی ووڈ اداکار سونو سود کو سر فہرست مقام حاصل ہوا ہے۔

سونو سود بنے 'ٹاپ گلوبل ایشین سیلیبریٹی 2020

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 10:04 AM IST

بالی ووڈ اداکار سونو سود کو 'گلوبل ایشین سیلیبریٹی 2020' میں شامل کیا ہے۔ برطانیہ کی ایسٹرن آئی اخبار کے ذریعہ شائع ہونے والی ایشیاء کی 50 مشہور شخصیات میں سونو کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے۔

اداکار کو لاک ڈاؤن کے دوران ان کی کارگردگی کی وجہ سے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سونو نے مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی شہر پہنچنے میں مدد فراہم کی تھی۔

اس پر بات کرتے ہوئے سونو سود نے کہا کہ میری کوششوں کی ستائش کرنے کے لیے ایسٹرن آئی کا شکریہ۔ اس وبائی مرض کے دوران مجھے احساس ہوا کہ میرے اہل وطن کی مدد کرنا میرا فرض ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جو میرے اندر سے آئی ہے جو میں نے کیا، ایک بھارتی ہونے کے ناطے یہ میری ذمہ داری تھی اور میں آخری سانس تک نہیں رکوں گا۔

ایسٹرن آئی اخبار نے اپنی اس فہرست میں سنیما، موسیقی اور فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی دیگر بھارتیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جس میں ارمان ملک کو پانچویں نمبر، پرینکا چوپڑا کو چھٹے نمبر، تیلگو سپر اسٹار پربھاس، آیوشمان کھرانہ کو 11، دلجیت دوسانجھ کو 14، شہناز گل کو 16، امیتابھ بچن کو 20، پنکج ترپاٹھی کو 23، فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا کو 32، کامیڈین سلونی گور کو 36، ہیلی شاہ کو 47 واں مقام حاصل ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.