بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ضرورت مندوں کے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت وہ غریبوں کو روزگار فراہم کریں گے۔
سونو سود نے گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران ہوئے لاک ڈاؤن میں مہاجر مزدوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کی تھی۔ سونو ایک بار پھر غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں لکھا ہے 'لاک ڈاؤن ہو یا نہ ہو، آپ کے روزگار کی فکر مجھ پر چھوڑ دیجیے'۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا 'کوشش ضرور کروں گا'۔
واضح رہے کہ سونو سود نے ایک ہیلپ لائن نمبر شیئر کیا ہے اور ایپ بھی لانچ کیا ہے۔ اس کی مدد سے کوئی بھی شخص نوکری حاصل کرسکتا ہے۔