سونو سود نے 30 جولائی کو اپنی سالگرہ کے موقع پر تین لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا تھا۔ اب انہوں نے اے ای پی سی کے ساتھ شراکت داری کرکے ایک لاکھ افراد کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے۔اس بات کی اطلاع سونو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر دی ہے۔
سونو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ’’جہاں چاہا وہاں راہ! میرے مہاجر بھائیوں کے لئے میں نے اب کی اے ای پی سی کے ساتھ شراکت داری۔ ’پرواسی روزگار ڈاٹ کام‘ کے ذریعے ملک بھر میں ’’اپیرل مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کمپنیوں‘‘ میں ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا بڑا وعدہ۔ شکریہ ، جئے ہند‘‘۔
اس سے قبل سونو سود نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹویٹ میں لکھا تھا ’’میری سالگرہ کے موقع پر میرے مہاجر بھائیوں کے لئے ’پرواسی روزگارڈاٹ کام ‘ کی تین لاکھ ملازمتوں کے لئے میرا قرار۔ یہ سبھی اچھی تنخواہ ، پروویڈنٹ فنڈ، ای ایس آئی اور دیگر فوائد مہیا کرتے ہیں۔ شکریہ اے ای پی سی، سی آئی ٹی آئی، ٹرائڈینٹ، کوش کورپ، ایمیزون، سوڈیکسو، اربن کمپنی ، پورٹیا اور دیگر سبھی کا۔