ETV Bharat / sitara

سونو سود نے 10 آکسیجن سلنڈر کی امداد کی - اندور کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت

اندور کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کی خبر موصول ہوتے ہی اداکار سونو سود نے دس آکسیجن سلنڈر عطیہ کیا ہے اور ساتھ ہی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ عوام سے متحد ہوکر کورونا وائرس سے نمٹنے کی اپیل بھی کی ہے۔

sonu sood
اداکار سونو سود
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 5:44 PM IST

Updated : Apr 15, 2021, 6:33 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 900 سے زیادہ کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اداکار سونو سود

کورونا کے مریضوں میں اضافے سے جہاں اسپتالوں میں بیڈ ختم ہورہے ہیں۔ وہیں اسپتالوں میں آکسیجن کی بھی کافی زیادہ قلت ہو رہی ہے، اندور کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کو کچھ حد تک پوری کرنے کے لیے اداکار سونو سود نے دس آکسیجن سلنڈر عطیہ کیا ہے تاکہ کورونا سے متاثر مریضوں کا علاج بآسانی ہو سکے۔

فلم اداکار سونو سود نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اندور کے لوگ اپنا خاص خیال رکھیں اور مجھے جب معلوم ہوا کہ اندور میں آکسیجن کی کافی زیادہ قلت ہو رہی ہے تو میں نے آج دس آکسیجن کے جنریٹر اندور بھیج رہا ہوں تاکہ آپ کی مشکلیں کچھ حد تک کم ہو سکیں۔

سونو سود نے مزید کہا کہ میں تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہم سب متحد ہو کر ایک دوسرے کی مدد کریں تاکہ اس وبا سے جلد سے جلد ہم باہر نکل سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اداکار سونو سود نے وبا کے دوران ضرورت مندوں اور غیر ریاستی مزدوروں کو اپنے اپنے آبائی وطن لوٹنے میں کافی مدد کی تھی۔

Last Updated : Apr 15, 2021, 6:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.