ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کی جھانسی پولیس کی تعریف - sonu sood updates

بالی ووڈ کے معروف اداکار سونو سود نے کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق جھانسی پولیس کے ذریعہ تیار کئے جانے والے ویڈیو کی تعریف کی ہے۔

جھانسی پولیس
جھانسی پولیس
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 6:16 PM IST

اس ویڈیو میں جھانسی پولیس نے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے بارے میں معلومات دی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، دلچسپ انداز میں تیار ہونے کے سبب لوگوں کو بہت پسند آ رہا ہے۔

جھانسی پولیس
جھانسی پولیس

جھانسی پولیس کے ذریعہ بنائے ویڈیو کی شروعات سونو سود کے ابتدائی کلمات سے ہوتی ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ صفائی اہلکار، پولیس اہلکار اور ڈاکٹرز سبھی کورونا سے لڑنے کے ساتھ ساتھ ملک کا ہر شہری اپنا اور اپنے خاندان کا خاص خیال رکھ رہا ہے۔

اس ویڈیو میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کے ذریعہ غلط اور صحیح عادت کا موازنہ کیا گیا ہے۔

اس میں ہاتھ جوڑنے کے بجائے جوڑے ہاتھوں سے سلام کرنا ، چھینکتے وقت بازو رکھنا ، کھڑے ہو جانا یا سہارے کے ساتھ آگے بڑھنا وغیرہ دکھایا گیا ہے۔

جھانسی پولیس کے ایڈیشنل ایس پی راہل سریواستو نے اس ویڈیو کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کی کوشش کو انجام تک پہنچانے میں بندیل کھنڈ یونیورسٹی کے این سی سی آفیسر ، ڈاکٹر سنیل کابیا ، این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر امیش کمار ، این سی سی کیڈٹس ، این ایس ایس رضاکار اور جھانسی پولیس کی خواتین کانسٹیبلز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.