گلوکار کی یہ ویڈیو سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سامنے آئی ہے۔ سونو نے ویڈیو میں انڈسٹری میں نئے لوگوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بھی کھل کر سوال اٹھایا اور میوزک کمپنیوں کو انسان بننے کا مشورہ دیا۔
سونو نے کہا ، 'میں اس ویڈیو چیٹ کی معرفت سے، خاص طور پر میوزک انڈسٹری سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آج سشانت سنگھ راجپوت مرا ہے، ایک اداکار کی موت ہوئی ہے۔ کل آپ یہی ایک گلوکار کے بارے میں یا یہاں تک کہ کسی میوزک کمپوزر کے بارے میں بھی سن سکتے ہیں۔ کیوںکہ ہمارے ملک میں جو میوزک انڈسٹری کا ماحول ہے ، بدقسمتی سے فلموں سے زیادہ مافیا میوزک انڈسٹری میں موجود ہیں۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ لوگوں کے لئے کاروبار کرنا اہم ہے۔ میری خوش قسمتی تھی کہ میں بہت چھوٹی عمر میں ہی آیا تھا ، لہذا میں اس چنگل سے نکل گیا لیکن آنے والے نئے بچوں کے لیے یہ بہت مشکل ہے۔
میوزک انڈسٹری سے ایسی بھی بہت ساری اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گلوکار کو اسٹار کی ذاتی دشمنی کے سبب گانے سے نکال دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 14 جون کو سشانت کی موت کی خبر آئی تھی، وہ اپنے کمرے میں لٹکے ہوئے پائے گئے تھے۔ ان کی آخری رسومات 15 جون کو ممبئی میں ہوئیں۔ اداکار کی خود کشی نے پوری تفریحی دنیا میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔