راجستھان Rajasthan کے سوائی مادھوپور Sawai Madhopur میں واقع شاندار شاہی قلعہ سکس سینس فورٹ بڑوارہ Six Senses Fort Barwara کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی Katrina Kaif-Vicky Kaushal wedding کے لیے مکمل طور پر بک ہوچکا ہے۔ خبروں کے مطابق اسی شاہی محل میں بالی ووڈ کا یہ مشہور جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کترینہ اور وکی، جنہیں ان کے پرستار پیار سے 'ویکیٹ' کہتے ہیں، شاید سوائی مادھوپور کے اس شاہی محل میں شادی کریں گے۔ شادی کی شاندار تقریبا 7 سے 9 دسمبر تک منعقد ہونے کے قیاس ظاہر کیے جارہے ہیں۔
وہیں ہوٹل نے ایک ذرائع کو بتایا ہے کہ ایک مخصوص مدت کے لیے ہوٹل کے تمام کمرے مکمل طور پر بک ہوچکے ہیں۔ ہوٹل کے عملے کے ایک رکن نے بتایا کہ ' ہوٹل 5 دسمبر سے 11 دسمبر تک مکمل طور پر بک ہوچکے ہیں اور شاید 12 دسمبر کے بعد بھی کمرے بک کیے جاسکتے ہیں'۔
مزید پڑھیں: سارہ علی خان فلم اشوتھما میں وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی
وہیں ہوٹل اور ٹریول بکنگ کی خدمات فراہم کرنے والے مشہور ویب سائٹس میک مائی ٹرپ اور گو آئی بی بو پر بھی یہ شاہی پراپرٹی 7 دسمبر سے 10 دسمبر تک بک ہوچکی ہے۔یہ بات دلچسپ ہے کیونکہ یہ تاریخیں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تاریخ کی افواہوں کے ساتھ مل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ابھی تک عوامی سطح پر اپنے تعلقات کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ ان کے رومانس کی افواہیں اس وقت شروع ہوئی جب کترینہ نے مقبول ٹی وی شو 'کافی ود کرن' کے ایک ایپی سوڈ میں کہا تھا کہ وہ وکی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اور وہ ایک ساتھ اچھے بھی لگیں گے۔ جس کے بعد کافی ود کرن کے دوسرے ایپی سوڈ میں وکی کوشل نے کترینہ کے اس بیان پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
دونوں کو کئی تقریبات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں کترینہ کیف، وکی کی فلم سردار ادھم کی خصوصی اسکریننگ میں نظر آئیں۔ اس سے قبل کئی خبریں یہ بھی آئی تھی کہ وکی اور کترینہ نے دیوالی کے موقع پر فلمساز کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے۔