شیام بینیگل کی فلم 'مجیب - دی میکنگ آف اے نیشن کا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کو نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا اور بنگلہ دیش فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم بنگلہ دیش کے بابائے قوم شیخ مجیب الرحمان کی زندگی پر مبنی ہے۔ انہوں نے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے سیاسی قیادت فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں:
Priyanka Chopra Holi Celebration: پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ منائی ہولی، دیکھیں تصاویر اور ویڈیو
شیام بینیگل نے کہا کہ مجھے اس فیچر فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا اور بنگلہ دیش فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔ مجیب میرے لیے بہت جذباتی فلم ہے۔ میرے لیے 'بنگ بندھو کے کردار کو ریل لائف میں لانا بہت مشکل تھا۔
یو این آئی