اداکارہ شلپا شیٹی کندرا نے سوشل میڈیا میں ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔انسٹاگرام میں پوسٹ کی گئی اس تصویر میں وہ کالے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
شلپا کے ذریعہ پوسٹ کی گئ اس تصویر کو 18.6 ہزار لوگوں نے پسند کیا ہے۔
45 سالہ اداکارہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ گوا میں اپنی چھٹی گزار رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کہ شلپا 13 سال بعد فلموں کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔وہ جلد ہی ہنگامہ 2 اور نکمہ میں نظر آنے والی ہیں۔نکمہ میں اداکار ابھیمنیو دسانی اور شرلی سیٹا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور اس کی ہدایتکاری صابر خان نے کی ہے۔
وہیں ہنگامہ 2 میں پریش راول، پرنیتا سبھاش اور میزان بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ہنگامہ 2 سنہ 2003 میں ریلیز ہوئی ہنگامہ کا دوسرا پارٹ ہے۔اس فلم کے کاسٹ اور عملے نے حال ہی میں ہماچل پردیش کے منالی میں فلم کے کچھ حصے کو فلمایا ہے۔
واضح رہے کہ شلپا شیٹی آخری بار سنہ 2007 میں ریلیز ہوئی لائف این میٹرو اور اپنے میں نظر آئی تھی۔