سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں دن بدن نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔اداکار کے مداح سمیت کئی بالی ووڈ ہستیاں ان کے خودکشی معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
جس میں اداکار شیکھر سومن کا نام بھی شامل ہے۔انہوں نے ٹوئیٹر کے ذریعہ اپنی باتیں سانجھا کی۔
ایک بار پھر انہوں نے سشانت کی خودکشی معاملے سے متعلق ایک اور ٹوئیٹ کیا ہے۔جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے آبائی شہر پٹنہ جارہا ہوں، سشانت کے والد اور وزیراعلی نتیش کمار سے ملاقات کرنے۔گزارش کروں گا کہ سشانت کے معاملے میں سی بی آئی جانچ ہو اور اسے انصاف مل سکے۔
واضح رہے کہ سشانت کی موت کے بعد سے بالی ووڈ انڈسٹری میں غم کا ماحول ہے۔سشانت کی موت کے بعد سے ہی شیکھر سومن سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور سشانت خودکشی معاملے میں دوبارہ جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔حالانکہ اداکار کی ایک فائنل پوسٹمارم رپورٹ میں آیا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے اور ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئیہے، لیکن شیکھر اس پوسٹمارٹم رپورٹ کے خلاف اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔
اس سے پہلے بھی اس معاملے سے متعلق انہوں نے متعدد ٹویٹس کی تھی۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ 'فرض کریں کہ اگر سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی ہے تو وہ جس طرح کے مضبوط، نیک ارادے والے اور ذہین انسان تھے، تب انہوں نے خودکشی نوٹ ضرور چھوڑا ہوتا ہے اور لوگوںکی طرح میرا دل کہتا ہے کہ جو بھی نظر آرہا ہے یہ اس سے زیادہ سنگین معاملہ ہے۔
شیکھر نے بالی ووڈ ہستیوں کی بھی شدید تنقید کی ہے۔انہوں نے سشانت کو انصاف دلانے کے لیے 'جسٹس فار سشانت' نامی کی مہم کی بھی شروعات کی ہے اور انہوں نے مداح سے اس میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔